بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں تقریب، افسران اور جوانوں میں فوجی اعزازات تقسیم

بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں تقریب، افسران اور جوانوں میں فوجی اعزازات تقسیم

کراچی میں بحریہ آڈیٹوریم میں پاک بحریہ کی انویسٹیچر تقریب 2026 منعقد ہوئی جس میں پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو دورانِ ڈیوٹی شاندار خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

ترجمان پاک افواج کے مطابق نیول چیف نے پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں میں مختلف فوجی اعزازات تقسیم کیے۔

اعزازات حاصل کرنے والوں میں افسران، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سول ملازمین شامل تھے۔

تقریب میں بڑی تعداد میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی، جبکہ اعزاز پانے والوں کے اہلِ خانہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق پاکستانی کرکٹر محمد عامر آئی پی ایل کھلیں گے ؟کرکٹ حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی

Related Articles