آزاد ریسرچ: پہلگام واقعہ پر مودی سرکار کے جھوٹے بیانئے کی حقیقت کھل گئی بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے گرفتار مبینہ حملہ آوروں کو بری الزمہ قرار دیدیا
Home - آزاد سیاست - آزاد ریسرچ: پہلگام واقعہ پر مودی سرکار کے جھوٹے بیانئے کی حقیقت کھل گئی بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے گرفتار مبینہ حملہ آوروں کو بری الزمہ قرار دیدیا
پہلگام واقعہ پر مودی سرکار کا جھوٹا بیانیہ ایک بار پھر بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے بے نقاب کر تے ہوئے گرفتار چار مبینہ دہشت گردوں کو بریالزمہ قرار دیدیا ۔
آزاد ریسرچ کے مطابق پہلگام واقعہ پر جھوٹا اور من گھڑت بیانیہ ایک بار پھر سے بے نقاب ہوا ہے اور اس بار بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے اپنی ہی حکومت کا جھوٹا بیانیہ عوام کے سامنے بے بقاب کر دیا۔ اس جھوٹ اور پراپیگنڈے کے حوالے سےہندوستانیوں کو بتایا گیا کہ ان 4 مبینہ دہشت گردوں نے پہلگام میں قتل عام کیا تھا اور جس کے لیے ہندوستان نے پاکستان پر حملہ کیا تھا۔ اب بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ 4 گرفتار مبینہ حملہ آورسانحہ پہلگام میں ملوث نہیں تھے جس نے اس حقیقت کے بے نقاب کر دیا ہے کہ بھارت کی اپنی ایجنسیاں مودی پر اعتماد نہیں کرتیں تو دنیا ان پر کیسے اعتماد کرے گی۔
بھارت کے ان دعوے کو پاکستان نے مسترد کیا ہے کہ اس حملے کا تعلق آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کے تربیتی کیمپوں سے ہے، اور ایسی کسی بھی سرگرمی کے شواہد کی عدم موجودگی کا دعویٰ کیا ہے۔
آزاد ریسرچ کے مطابق بھارت کی اپنی تحیقیقاتی ایجنسیز مودی کے سستے اورمن گھڑت پراپیگنڈے کو ماننے کے لیئے تیار نہیں ہیں چنانچہ مودی نے جھوٹ کی بنیاد پر بمباری کی اور ایک جھوٹ پر مبنی من گھڑت بیانیہ دنیا میں پھیلایا لیکن جب مودی سرکار کی کی اپنی تحقیقاتی ایجنسیاں اس کے جنگی جنون کی تردید کرتی ہیں، تو ایسے جھوٹے اور من گھڑت بیانیئے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ اور یہ ہی حقیقت ہے کہ مودی کے سستے جھوٹ اور من گھڑت بیانیئے پر یقین کرنے کے لیئے اب دنیا میں کوئی بھی تیار نہیں ہے۔