پرنس رحیم آغا خان اسلام آباد پہنچ گئے ،ایوان صدر میں شاندار استقبال

پرنس رحیم آغا خان اسلام آباد پہنچ گئے ،ایوان صدر میں شاندار استقبال

اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان کی اسلام آباد آمد، صدر مملکت آصف علی زرداری نے نور خان ائیر بیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا، س موقع پر خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق پرنس رحیم آغا خان کے ایوان صدر پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔مسلح افواج کی جانب سے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیاپاکستان آرمی، پاکستان بحریہ اور پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستو ں نے انہیں سلامی پیش کی۔

 یہ بھی پڑھیں :ایرانی صدر مسعود پیزشکیان پاکستان پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر میاں نواز شریف کی سربراہی میں شاندار استقبال

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایوان صدر میں صدر مملکت، آصفہ بھٹوزرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلال بھٹو زرداری نے پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کی۔

صدر زرداری نے آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کی پاکستان میں صحت، تعلیم، ماحولیاتی بہتری اور ثقافتی ورثے کے تحفظ میں خدمات کو سراہا اور تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

پرنس رحیم آغا خان نے پاکستان کی جانب سے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور ترقیاتی و انسانی ہمدردی کے منصوبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

editor

Related Articles