معرکہ حق کو ایک سال مکمل،پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے افواجِ پاکستان کو شاندار خراجِ تحسین

معرکہ حق کو ایک سال مکمل،پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے افواجِ پاکستان کو شاندار خراجِ تحسین

معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے افواجِ پاکستان کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے،وفاقی دارالحکومت کے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خصوصی ڈیجیٹل مہم کے ذریعے مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

ایئرپورٹ پر نصب بڑی ڈیجیٹل اسکرینوں پر معرکۂ حق کے شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو اجاگر کرنے والے خصوصی پیغامات نشر کیے جا رہے ہیں، ان پیغامات میں وطن کے دفاع کے لیے افواجِ پاکستان کی خدمات کو زبردست انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :معرکہ حق کی فتح کا جشن: فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان کی قوم اور افواج کے افسران و جوانوں کو مبارکباد

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام کے مطابق اس خصوصی مہم کا مقصد عوام اور مسافروں میں قومی شعور کو فروغ دینا، ملکی سلامتی کے لیے دی جانے والی قربانیوں سے آگاہ کرنا اور قومی یکجہتی کے جذبے کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

ایئرپورٹ پر آنے والے شہریوں اور مسافروں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے افواجِ پاکستان کے حق میں اپنے جذبات کا اظہار کیاشہریوں کا کہنا تھا کہ وطن کے محافظوں کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :معرکہ حق کی شاندار تاریخ قوم کے لئے باعث فخر ہے، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا افواج پاکستان کو خراج تحسین

editor

Related Articles