پانچ عالمی تنازعات کو میں نے روکا ، دنیا کو تباہی سے بچایا ،نوبل انعام کیلئے بہترین امیدوار ہوں،ٹرمپ

پانچ عالمی تنازعات کو میں نے روکا ، دنیا کو تباہی سے بچایا ،نوبل انعام کیلئے بہترین امیدوار ہوں،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 250ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے آئیووا اسٹیٹ فیئر گراؤنڈز میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے اندرونی اور بیرونی پالیسیوں سے متعلق اہم نکات پیش کیے۔

اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دنیا بھر میں پانچ اہم بین الاقوامی تنازعات کو ختم کر کے امن قائم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا اور اسی بنیاد پر انہوں نے کہا کہ وہ نوبل امن انعام کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جوہری جنگ کو ٹالنے میں کردار ادا کیا، کانگو اور روانڈا کی خانہ جنگی کو ختم کرایا، کوسووو و سربیا کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے میں مدد کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں :اسرائیل پر اربوں ڈالر خرچ کرتے ہیں، نیتن یاہو کیخلاف عدالتی کارروائی برداشت نہیں کرینگے ،ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے امریکی زراعت سے متعلق  بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کسانوں کی مشکلات سمجھتے ہیں جو موسمی مہاجر مزدوروں پر انحصار کرتے ہیں۔
انہوں نے اشارہ دیا کہ اگر کسان ان مزدوروں کی ذمہ داری لینے پر آمادہ ہوں، تو ان مزدوروں کو امریکہ میں رہنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان کی انتظامیہ نے امریکی تاریخ کا سب سے بڑا غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے، جس کے تحت لاکھوں غیر قانونی افراد کو تلاش کر کے ملک سے نکالا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں لاس اینجلس میں نیشنل گارڈز نہ بھیجتا تو وہاں تباہی ناگزیر تھی،صدر ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورِ حکومت میں لاکھوں افراد غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہوئے، تاہم ان کی انتظامیہ اب اس رجحان کو روکنے کے لیے فعال ہے۔

عالمی امور پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “ہم نے پانچ بڑے بین الاقوامی بحرانوں کو ختم کیا اور دنیا کو بڑے پیمانے کی تباہی سے بچایا۔ دنیا کو تسلیم کرنا ہوگا کہ ہم امن کے حقیقی محافظ ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ٹرمپ انتظامیہ کا شہریت منسوخ اور ملک بدر کرنے کا نیا منصوبہ

معاشی پالیسیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے صدر ٹرمپ نے “بگ بیوٹی فل ایکٹ” کو ملکی ترقی کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ ان کے بقول اس منصوبے سے تنخواہوں میں اضافہ ہو رہا ہے، مہنگائی کم ہو رہی ہےاور غیر قانونی ہجرت پر قابو پایا جا رہا ہے۔

اپنی فوجی حکمتِ عملی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “ہمارے پاس دنیا کی سب سے طاقتور فوج، جدید طیارے اور ایسا اسلحہ موجود ہے جس کا کوئی ثانی نہیں۔
“آخر میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ایک اور مدت کے لیے صدارت کے خواہاں ہیں کیونکہ ان کے مطابق، “ہم نے ملک کو صحیح راستے پر ڈال دیا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ ہم امریکہ کو اس کی کھوئی ہوئی عظمت واپس دلائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *