سلمان خان نے نوٹس بھیجا، جواب میں پروڈیوسر نے کیا کر ڈالا؟

سلمان خان نے نوٹس بھیجا، جواب میں پروڈیوسر نے کیا کر ڈالا؟

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی جانب سے بھیجے گئے لیگل نوٹس پر فلم کالا ہرن کے پروڈیوسر امیت جانی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے کیمرے کے سامنے پھاڑ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں فلم کالا ہرن کا پوسٹر جاری کیا گیا تھا، جس میں ایک شخص بندوق تھامے دکھائی دیتا ہے جبکہ اس کے ہاتھ میں ایسا بریسلٹ بھی نظر آتا ہے جو عموماً سلمان خان سے منسوب کیا جاتا ہے۔ فلم کے پوسٹر کے مطابق اس کا ٹیزر 20 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان بمقابلہ ‘کالا ہرن’، نیا تنازع سامنے آگیا

پوسٹر منظرِ عام پر آنے کے بعد سلمان خان کی قانونی ٹیم نے فلم سازوں کو لیگل نوٹس بھیجا، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ فلم سے متعلق تمام پوسٹرز اور تشہیری مواد فوری طور پر ہٹایا جائے۔

نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فلم سلمان خان سے متعلق عدالتی مقدمات اور واقعات سے متاثر معلوم ہوتی ہے، جس سے ان کے شخصی حقوق، ساکھ اور زیرِ سماعت قانونی معاملات متاثر ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سلمان خان کی ویڈیو پر ماہرہ خان کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل

دوسری جانب پروڈیوسر امیت جانی نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لیگل نوٹس کے ذریعے انہیں دباؤ میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کے بقول سلمان خان کی شہرت اور اثر و رسوخ استعمال کرکے فلم کی تشہیر روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

امیت جانی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ فلم کے اعلان کے بعد انہیں سلمان خان کے بعض مداحوں اور ایک مبینہ ڈی کمپنی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :میں اس حقیقت سے مطمئن ہوں، ماہرہ خان کا بڑا اعتراف

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں امیت جانی نے سلمان خان کی جانب سے بھیجے گئے لیگل نوٹس کو کیمرے کے سامنے پھاڑتے ہوئے کہا، ’’میں اس نوٹس کا کیا جواب دوں؟ یہ رہا آپ کے نوٹس کا جواب۔‘‘

واضح رہے کہ 1998 میں سلمان خان اور چند دیگر فنکاروں پر جودھپور میں فلم کی شوٹنگ کے دوران نایاب کالے ہرن کے شکار کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس سے متعلق مقدمات کئی برس تک بھارتی عدالتوں میں زیرِ سماعت رہے۔

editor

Related Articles