’’را‘‘ سے منسلک ایکس اکاونٹ کا پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

’’را‘‘ سے منسلک ایکس اکاونٹ کا پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

ویب ڈیسک۔ آزاد فیکٹ چیک نے بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک ایکس (X) ہینڈل کی جانب سے پھیلائی گئی غلط معلومات کی نشاندہی کی ہے، جس میں ایک پرانی ویڈیو گیم کی ویڈیو کو تحریک طالبان پاکستان (TTP) کے مبینہ حملے کے طور پر پیش کیا گیا۔

یہ ویڈیو درحقیقت کسی حقیقی واقعے سے متعلق نہیں بلکہ ایک ویڈیو گیم کا اسکرین ریکارڈنگ ہے، جسے جھوٹے دعوے کے ساتھ پاکستان پر حملے کے طور پر شیئر کیا گیا۔

بھارتی حفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا حمایت یافتہ ایکس اکاؤنٹ “بابا بنارس” نے ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ TTP نے جنوبی وزیرستان میں پاکستانی فورسز پر تھرمل امیجنگ کے ذریعے حملے کی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں مبینہ طور پر 10 پاکستانی فوجی مارے گئے۔

اسی اکاؤنٹ سے یہ اشتعال انگیز بیان بھی دیا گیا کہ خیبرپختونخوا افغانستان کے ساتھ ضم ہونے والا ہے، جبکہ بلوچستان اور آزاد کشمیر کو جلد ہی پاکستان کے “غیر قانونی قبضے” سے آزاد کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبر پختونخوا نے مخصوص نشستوں پر اراکین کے حلف کے لیے اسمبلی اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کردی

آزاد فیکٹ چیک کی رپورٹ نے ان تمام جھوٹے دعووں کو بے نقاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ پروپیگنڈا گمراہ کن معلومات پر مبنی ہے، جس کا مقصد پاکستان کے خلاف غلط بیانی پھیلانا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *