کانگریس کے رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر را ہول گاندھی نے الیکشن کمیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے بی جے پی کا الیکشن چوری ونگ قرار دیا ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ بہار میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی کے ذریعے انتخابی عمل میں دھاندلی کی جا رہی ہے۔
راہول گاندھی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ الیکشن کمیشن بہار میں ایس آئی آرکے نام پر رنگے ہاتھوں ووٹ چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں :مودی ٹرمپ کی ٹیرف ڈیڈلائن کے آگے آسانی سے جھک جائیں گے،راہول گاندھی
انہوں نے مزید سوال کیا کہ کیا الیکشن کمیشن اب بھی الیکشن کمیشن ہے یا مکمل طور پر بی جے پی کا الیکشن چوری ونگ بن چکا ہے؟ راہول گاندھی نے اس سے قبل بھی مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں ووٹر فہرستوں میں ایک کروڑ نئے ووٹرز کے اضافے پر اعتراض کیا اور اسے الیکشن چوری قرار دیا تھا، انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور الیکشن کمیشن نے مل کر مہاراشٹر میں انتخابی نتائج کو متاثر کیا۔
راہول گاندھی نے خبردار کیا کہ اگر الیکشن کمیشن نے اپنی غیر جانبداری برقرار نہ رکھی تو قانون اس کے خلاف کارروائی کرے گا،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو آئین کا محافظ بننا چاہیے نہ کہ کسی سیاسی جماعت کا آلہ کار ہونا چاہیے ۔