بی جے پی میں قیادت کا بحران شدت اختیار کر گیا، مودی پر ریٹائرمنٹ کا دباؤ بڑھنے لگا

بی جے پی میں قیادت کا بحران شدت اختیار کر گیا، مودی پر ریٹائرمنٹ کا دباؤ بڑھنے لگا

ویب ڈیسک۔ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) قیادت کے بحران کا شکار ہو گئی ہے اور اندرونی خلفشار کے باعث وزیر اعظم نریندر مودی پر ریٹائرمنٹ کے لیے دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی میں قیادت کا بحران اور جماعت کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ چکے ہیں۔ نریندر مودی کی عمر 75 برس کے قریب ہونے کے ساتھ ہی بھارت کے اندر سے ان کے ریٹائرمنٹ کے مطالبات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیم سوامی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نریندر مودی کو ستمبر میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین نہیں جانا چاہیے۔

سبرامنیم سوامی کا کہنا تھا کہ چین بھارت کا درپردہ دشمن ہے، کیونکہ اس نے لداخ اور اروناچل پردیش کے کئی علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ ان کے مطابق مودی پارٹی پالیسی کے تحت ستمبر میں ریٹائر ہو رہے ہیں، اس لیے ان کی نمائندگی کا اب کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کی نئی چال، ڈرونز کے ذریعے خطے کا امن سبوتاژ کرنے کی کوشش

سبرامنیم سوامی نے مزید کہا کہ بھارت میں ‘وشو گرو’ کا نعرہ لگانے والے نریندر مودی آج اپنی ہی جماعت کے لیے شرمندگی کا باعث بن چکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *