ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی شکست کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا،سینئر صحافی جبار چوہدری

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی شکست کو  دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا،سینئر صحافی جبار چوہدری

اسلام آباد۔ سینئر صحافی جبار چوہدری نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب بھی کچھ کہتے ہیں، بھارت پر سرجیکل اسٹرائیک ہو جاتی ہے۔ کل تو ٹرمپ نے گویا ایٹم بم ہی پھینک دیا اور بھارتی طیارے گرائے جانے کی تصدیق کر دی۔ اب بھارتی عوام کو اپنی حکومت سے سوال کرنا چاہیے، اور بھارت کو شکست کا اعتراف کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سچائی کبھی چھپتی نہیں ہے۔ مودی سرکار نے پہلگام واقعہ کے بعد ہونے والی شکست کو دنیا سے چھپانے کی پوری کوشش کی۔ واقعہ کے بعد بھارتی حکومت مسلسل یہ دعویٰ کرتی رہی کہ پاکستان نے ان کا کوئی طیارہ نہیں گرایا، اور ابتدا میں تو مودی سرکار نے جنگ بندی کے حوالے سے ٹرمپ کے کردار کو بھی مسترد کیا۔

تاہم اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کم از کم 25 مرتبہ یہ واضح کیا کہ مودی کی درخواست پر انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی۔

جبار چوہدری نے کہا کہ اب تو ٹرمپ نے حد ہی کر دی ہے اور بھارت کی شکست کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان، گولڈ اسمتھ، بھارت، اسرائیل گٹھ جوڑ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے، جبار چوہدری

انہوں نے مزید کہا کہ جب اب عالمی سطح پر مودی سرکار کی حقیقت سامنے آ چکی ہے تو بھارت کو چاہیے کہ ایک سمجھدار ہمسائے کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *