بی جے پی نے کشمیر پر جھوٹا بیانیہ بیچا، دہشت گردی کی جڑ خود مودی کی پالیسیاں ہیں، عمر عبداللہ

بی جے پی نے کشمیر پر جھوٹا بیانیہ بیچا، دہشت گردی کی جڑ خود مودی کی پالیسیاں ہیں، عمر عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے رہنما وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے بی جے پی اور نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے جموں و کشمیر میں اپنی ناقص اور تباہ کن پالیسیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے آرٹیکل 370 کو جھوٹے بیانیے کے تحت دہشت گردی کا ذمہ دار قرار دیا۔

عمر عبداللہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ مودی حکومت نے عوام کو گمراہ کرنے کے لیے یہ بیانیہ گھڑا کہ کشمیر میں دہشت گردی کی جڑیں آرٹیکل 370 میں تھیں، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے  نہ صرف دہشت گردی 370 کے ہوتے ہوئے آئی بلکہ اس کے خاتمے کے بعد بھی ختم نہیں ہو سکی۔

انہوں نے کہا کہ اگر واقعی مودی سرکار کا دعویٰ درست ہوتا کہ 370 کی منسوخی سے امن آ جائے گا تو آج پہلگام جیسے علاقوں میں معصوم سیاحوں پر حملے نہ ہو رہے ہوتے۔
عمر عبداللہ نے مودی حکومت پر جھوٹ کے سہارا لے کرریاست کو تجربہ گاہ بنانے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ مرکز نے جموں و کشمیر کو سیاسی تجربات کے لیے استعمال کیا اور اب اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے سارا ملبہ آرٹیکل 370 پر ڈال رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :کشمیری مسلمانوں کے خلاف بی جے پی رہنما کی اشتعال انگیز بیان بازی
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پانچ سال ہونے کو آئے نہ دہشت گردی ختم ہوئی نہ دل جیتے جا سکےبلکہ ریاست میں بے چینی، خوف، بے یقینی اور سیاسی جمود پہلے سے بڑھ چکا ہے۔
عمر عبداللہ کا کہنا تھاجب بی جے پی نے 370 ہٹایا تو بڑے بڑے دعوے کیے کہ اب ترقی آئے گی، امن ہوگا اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔

مگر آج سوال یہ ہے کہ ان دعو ئوں کا کیا بنا؟ پہلگام جیسے حملے کس منہ سے بیان کرو گے؟سابق وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ آرٹیکل 370 ایک آئینی شق تھی جو کشمیری عوام کے احساسِ شرکت اور احترام کی علامت تھی۔

مودی حکومت نے اسے سیاسی مفادات کے لیے قربان کیا اور آج اس فیصلے کے نتائج خود ملک بھگت رہا ہے،انہوں نے بی جے پی سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کے اصل مسائل  بے روزگاری، سیاسی محرومی اور سیکورٹی بحران پر توجہ دے اور “فوٹو اپ” پالیسی سے باہر نکل کر زمینی حقائق کا سامنا کرے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *