9 مئی کو امریکی نائب صدر نےفون کرکے کہا کہ پاکستان آپ پر بڑا حملہ کرنے والا ہے، نریندر مودی کا بھارتی پارلیمنٹ میں خطاب

9 مئی کو  امریکی نائب صدر نےفون کرکے کہا کہ پاکستان آپ پر بڑا حملہ کرنے والا ہے، نریندر مودی کا بھارتی پارلیمنٹ میں خطاب

نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ 9 مئی کی رات امریکی نائب صدر نے انہیں خبردار کیا کہ پاکستان بھارت پر بڑا حملہ کرنے والا ہے۔

مودی نے کہا کہ “9 مئی کو رات کو امریکی نائب صدر نے مجھے کال کرنے کی کوشش کی تو میں نے کال نہیں اٹھائی، پھر میں نے امریکی نائب صدر کو کال بیک کی۔ آپ کا 3،4 بار فون آیا، میں فون اٹھا نہیں پایا۔ تو امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان آپ پر بڑا حملہ کرنے والا ہے۔”

اس انکشاف کے ساتھ ہی نریندر مودی نے اعتراف کیا کہ انہوں نے پاکستان کے ممکنہ حملے کے پیشِ نظر صدر ٹرمپ سے جنگ بندی کے لیے مدد طلب کی، جس کے بعد ٹرمپ نے پاکستان سے رابطہ کر کے جنگ بندی کی کوشش کی۔

تاہم ان حقائق کے باوجود نریندر مودی شکست کا کھلے الفاظ میں اعتراف کرنے کی بجائے، بھارتی عوام کو “آپریشن سندور” کے نام پر من گھڑت بیانیہ سنا کر گمراہ کرنے میں مصروف ہیں۔ ان کا یہ رویہ اپوزیشن اور مبصرین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں ہے، جن کا کہنا ہے کہ مودی حکومت عوام سے سچ چھپا رہی ہے اور ناکامیوں کو کامیابی بنا کر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کانگریسی رہنما چدمبرم نے ثبوت مانگ لیے، آپریشن سندور کی ناکامی اور مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *