نومئی کیا ہے بھگتنا پڑے گا،پی ٹی آئی والے شورنہ مچائیں ، عدالت جائیں،عطاتارڑ

نومئی کیا ہے بھگتنا پڑے گا،پی ٹی آئی والے شورنہ مچائیں ، عدالت جائیں،عطاتارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں سزا پانے والے افراد کو سڑکوں پر احتجاج یا میڈیا پر واویلا کرنے کے بجائے قانون اور عدالت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کے خلاف شور شرابہ کرنے سے حقائق نہیں بدلتے، اگر کسی کو سزا پر اعتراض ہے تو آئینی و قانونی طریقہ کار کے مطابق اپیل دائر کرے۔

قومی اسمبلی میں عطا تارڑ نے سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ میاں اظہر کی وفات نے ملکی سیاست، خاص طور پر لاہور کی سیاست میں ایک ایسا خلا پیدا کیا ہے جسے پُر کرنا ممکن نہیں۔ وہ ایک تجربہ کار، باوقار اور بردبار سیاستدان تھے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں :پی ٹی آئی میں علیمہ خانم سے بڑا کوئی غدار نہیں، شیر افضل مروت

عطا تارڑ نے کہا کہ ان کے خاندان کے میاں اظہر کے ساتھ دیرینہ تعلقات تھے، میاں نواز شریف کے والد میاں شریف اور میاں اظہر کے والد کے درمیان بھی قریبی رشتہ داری اور ذاتی احترام کا رشتہ قائم تھا۔

انہوں نے 9 مئی کے واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ بعض رہنماؤں کو جب عدالتوں سے سزائیں ملتی ہیں تو وہ سیاسی شہادت کا بیانیہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے پی پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی والدہ کے انتقال کے وقت عدالت نے انہیں بھی حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا تھا۔

قانون سب کے لیے برابر ہے، اور اگر کسی کو سزا ملی ہے تو وہ 9 مئی جیسے سنگین اور قومی نوعیت کے سانحے میں ملوث ہونے پر ملی ہے۔ نو مئی کیا ہے بھگتا پڑے گا ، شور نہ مچائیں عدالت جائیں ،عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ نہ صرف قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا بلکہ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، جو ناقابل برداشت ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *