اسلام آباد ۔ وفاقی دارالحکومت میں یوم آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں سیکیورٹی اقدامات کے تحت 13 اگست کو تمام ہائیکنگ ٹریل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق یوم آزادی سے ایک دن قبل تمام تفریحی مقامات عوام کے لیے بند رہیں گے۔ بند کیے جانے والے مقامات میں لیک ویو پارک، شکر پڑیاں اور پاکستان مونومنٹ بھی شامل ہیں۔
انتظامیہ نے شہریوں کو متبادل تفریحی منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سیکیورٹی کے پیش نظر 13 اگست کو تمام ہائیکنگ ٹریل سیل کر دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، پنجاب، بالائی پختونخواہ، کشمیر میں آج بارش کا امکان
Trail 2, Trail 3, Trail 4, Trail 5, and the trail behind Saidpur Village shall remain closed on 13th August, 2025 (Wednesday) for the general public in the Federal Capital. pic.twitter.com/f7jFDCPbdX
— DC Islamabad (@dcislamabad) August 12, 2025