منڈی بہاؤالدین کی تحصیل پھالیہ میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، 139 دیہات زیرِ آب

منڈی بہاؤالدین کی تحصیل پھالیہ میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، 139 دیہات زیرِ آب

منڈی بہاؤالدین کی تحصیل پھالیہ میں دریائے چناب کے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی جس سے 139 دیہات زیرِ آب آ چکے ہیں اور
دریائے چناب کے سیلابی ریلے میں سینکڑوں لوگ پھنس گئے ہیں۔

منڈی بہاؤالدین کی تحصیل پھالیہ میں دریائے چناب کے سیلابئ ریلے نے تباہی مچا دی جس سے 139 دیہات زیر آب آگئے اور سیلابی ریلے میں سینکڑوں لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت منڈی بہاؤالدین کی تحصیل پھالیہ دریائے چناب کی تاریخ کی سب سے بڑا سیلابی ریلا گزر رہا ہے اور اس سیلابی ریلے میں تحصیل پھالیہ کے 139 دیہات زیرِ آب آ چکے ہیں اور سینکڑوں لوگ سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے ہیں۔

10 لاکھ 78 ہزار کیوسک ریلے پر مشتمل دریائے چناب کے سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنیوالے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو تباہ کردیا ہے اور بہت سے دیہاتوں کو دیگر شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

سیلابئ ریلے کے سبب ہزاروں لوگ بے گھر ہوئے ہیں اور رات کی تاریکی کے سبب ریسکیو کا عمل روک دیا گیا ہے اور صبح ہوتے ہی لوگوں کو دیہاتوں سے ریسکیو کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *