3 کروڑ روپے تک بلا سود قرضہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

3 کروڑ روپے  تک  بلا سود قرضہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت بلاسود قرضہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے۔ اس اسکیم کے ذریعے مرد، خواتین، ٹرانسجینڈر اور خصوصی افراد 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک کا قرض حاصل کر سکتے ہیں۔

لاہور میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں پنجاب اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد صوبائی وزیر نے بتایا کہ اسکیم کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد اب جلد دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں بلاسود قرضے کی 4 نئی اسکیمیں متعارف کرائی جائیں گی۔ ان کے مطابق ان اسکیموں کے تحت 90 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے، جن سے 5523 کاروباروں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایس ای سی پی کی آن لائن قرضہ فراہم کرنے والی ایپس کے خلاف بڑی کاروائی

واضح رہے کہ یہ قرضے 5 سال کی آسان اقساط میں واپس کیے جا سکتے ہیں اور ان کے حصول کے لیے آن لائن پورٹل پر درخواست دینا لازمی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *