برطانیہ کی سیاسی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہوگیا ہے۔ ممتاز برطانوی سیاستدان شبانہ محمود کو ہوم سیکرٹری مقرر کردیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی مسلم خاتون کو برطانیہ کی کسی بڑی آئینی وزارت کی قیادت سونپی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی سیاسی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہوگیا ہے۔ ممتاز برطانوی سیاستدان شبانہ محمود کو ہوم سیکرٹری مقرر کردیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی مسلم خاتون کو برطانیہ کی کسی بڑی آئینی وزارت کی قیادت سونپی گئی ہے۔
شبانی محمود اس سے قبل جسٹس سیکرٹری کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہی تھیں جہاں انہوں نے اصلاحات اور مؤثر قیادت کا مظاہرہ کیا۔ اب وہ ہوم آفس کی سربراہی کریں گی، جو برطانیہ کے اہم ترین اداروں میں شمار ہوتا ہے۔
ہوم سیکرٹری کے طور پر شبانہ محمود پولیس، ایم آئی 5 اور حکومت کی داخلی پالیسیوں کی نگرانی کریں گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی تعیناتی برطانوی معاشرے میں تنوع، شمولیت اور خواتین کی قیادت کے فروغ کی ایک تاریخی مثال ہے۔