تحریک انصاف کے کارکنان کا عدالت میں اعتراف جرم، 3 کارکنان کو سزا سنا دی گئی

تحریک انصاف کے کارکنان کا عدالت میں اعتراف جرم، 3 کارکنان کو سزا سنا دی گئی

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 3 کارکنان کو سزا سنادی۔

مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ دوران سماعت تینوں کارکنان نے عدالت میں اعتراف کیا کہ وہ پی ٹی آئی قیادت کی ہدایت اور ترغیب پر پرتشدد احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ میں شریک ہوئے۔ انہوں نے عدالت سے رعایت کی استدعا بھی کی۔

عدالت نے ملزمان کا اعترافی بیان سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے تینوں کو 4، 4 ماہ قید کی سزا سنائی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے نئے عدالتی سال کا آغاز آج جوڈیشل کانفرنس سے ہوگا

تینوں کارکنان کے خلاف تھانہ صادق آباد اور تھانہ صدر واہ میں دو الگ مقدمات درج تھے۔

واضح رہے کہ 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں اب تک پی ٹی آئی کے 120 کارکنان کو سزا سنائی جاچکی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *