پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ، سیلابی ریلے نے جلالپور پیروالا کو گھیر لیا

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ، سیلابی ریلے نے جلالپور پیروالا کو گھیر لیا

پنجاب میں سیلاب کی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ دریائے چناب کے بپھرنے سے ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا بڑے سیلابی ریلے میں چاروں جانب سے گھِر گئی ہے، جہاں ہنگامی بنیادوں پر لوگوں کا انخلاء جاری ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق سیلاب متاثرین کی کشتیاں الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق اور 9 لاپتہ ہو گئے ہیں، جبکہ ملتان سے ایک نوجوان کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے۔ اب تک 21 لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔

سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے بتایا کہ جلالپور پیر والا کو بچانے کے لیے بنائے گئے عارضی بند پر پانی کا دباؤ برقرار ہے اور آبادی کو تیزی سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جلالپور پیر والا کے چاروں اطراف پانی موجود ہے اور تحصیل کے 90 فیصد نواحی علاقے زیر آب آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جلالپور پیروالہ : سیلاب متاثرین کی دو کشتیاں الٹ گئیں، درجنوں افراد پانی میں بہہ گئے

جلالپور پیر والا کے 138 موضع جات مکمل طور پر زیر آب آ چکے ہیں۔

دوسری جانب اوچ شریف کے علاقے بھکری کے قریب ایک پرائیویٹ کشتی بھی سیلابی پانی میں الٹ گئی۔ کشتی میں سوار 4 افراد ڈوبنے لگے تاہم ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں بچا لیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *