ایشیا کپ 2025 کے ہائی وولٹیج مقابلے سے قبل دبئی پولیس نے کرکٹ شائقین کے لیے نئی سکیورٹی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ حکام نے زور دیا ہے کہ تماشائیوں کا رویہ ایسا ہونا چاہیے جو متحدہ عرب امارات کی دنیا بھر میں کھیلوں کی شاندار میزبانی کی شہرت کے عین مطابق ہو۔
کل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج ٹاکرا ہونے جا رہا ہے، جس کے پیشِ نظر دبئی پولیس نے شائقین کے لیے خصوصی قواعد وضوابط طے کیے ہیں۔
دبئی پولیس کے اسسٹنٹ کمانڈر انچیف برائے آپریشنز اور ای ایس سی کے چیئرمین میجر جنرل سیف محیر المزروعی نے بتایا کہ ایشیا کپ 2025 کے تمام میچوں کے لیے خصوصی پولیس یونٹس تشکیل دیے گئے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کے ہنگامے یا سکیورٹی میں خلل ڈالنے کی صورت میں سخت کارروائی ہوگی اور شائقین و اسٹیڈیم کے تحفظ کے لیے قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔