ایشیا کپ: سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

ایشیا کپ: سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

ایشیا کپ ٹی20 کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں کامیابی حاصل کرلی۔

ہفتے کے روز ابو ظہبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں اے سی سی مینز ایشیا کپ 2025 کے گروپ بی کے اس میچ میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلا دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے، جبکہ 140 رنز کا ہدف سری لنکا نے 15ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا۔

بنگلا دیش کی بیٹنگ

بنگلا دیش کی اننگز کا آغاز مشکلات سے ہوا۔ اوپنرز تنزید حسن اور پرویز حسین بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ کپتان لٹن داس نے 28 رنز بنائے لیکن بڑی شراکت داری قائم نہ کرسکے۔

درمیانی اوورز میں توحید ہری دَے 8 رنز پر رن آؤٹ ہوئے جبکہ ماحدی حسن 9 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اس موقع پر مڈل آرڈر بلے باز جاکر علی اور شمیم حسین نے ٹیم کو سہارا دیا۔

جاکر علی نے 34 گیندوں پر ناقابلِ شکست 41 رنز اسکور کیے جبکہ شمیم حسین نے 34 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں بلے بازوں نے 86 رنز کی شاندار شراکت قائم کرکے ٹیم کو قابلِ دفاع اسکور تک پہنچایا۔

بنگلا دیش کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6.95 کے رن ریٹ سے 139 رنز بنائے اور یوں سری لنکا کو 140 رنز کا ہدف ملا، جسے انہوں نے 15ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ٹی 20 ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو جیت کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ابوظبی میں کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس کے لیے سری لنکن کپتان چرتھ اسالانکا اور بنگلادیشی کپتان لٹن داس میدان میں اترے۔ سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پچ کی تازہ صورتحال دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

بنگلادیش کی جانب سے شمیم حسین نے 42 اور ذاکر علی نے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے مشکل وقت میں ٹیم کے اسکور میں 86 رنز کا اضافہ کیا۔ کپتان لٹن داس نے 28 رنز بنائے، مہدی حسن 9 رنز بنا سکے جبکہ توحید ہردوئے اور اوپنرز تنزید حسین اور پرویز حسین ایمان بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔

بنگلادیشی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارنگا نے 2 جبکہ نوان تھوشارا اور دشمانتا چیمیرا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشا کپ 2025: بھارتی ٹیم کو وزارت خارجہ سے پاکستان کے خلاف کھیلنے کی اجازت مل گئی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *