بلوچستان کے علاقے خضدار میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ، بھارتی سپانسرڈ 4 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے خضدار میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ، بھارتی سپانسرڈ 4 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ زہری میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد موجود ہیں، جس پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان کے چار دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت آصف، ضیا، شاہد اور علی کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی دہشتگرد کا نام حسنین بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان خبررساں ادارے کی سیکورٹی فورسز پر حملے سے متعلق جھوٹی خبر بے نقاب

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *