جسٹس طارق جہانگیری نےعدالتی کام سے روکے جانے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

جسٹس طارق جہانگیری نےعدالتی کام سے روکے جانے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

جسٹس طارق جہانگیری نے اپنی عدالتی ذمہ داریوں سے روکنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز نے جسٹس طارق جہانگیری کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا اور ان کے حق میں سپورٹ دی،ہائی کورٹ کے ججز نے کہا کہ جسٹس طارق جہانگیری کو عدالتی کام سے روکنے کا اقدام درست نہیں اور اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جانی چاہیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :جعلی ڈگری کیس، جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی کام سے روک دیا گیا

جسٹس طارق جہانگیری کی جانب سے دائر کی گئی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی فرائض سے روکنا غیر قانونی اور آئینی حق کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ ان کے عدالتی کام سے روکنے کے فیصلے کو معطل کیا جائے اور انہیں اپنے فرائض سر انجام دینے کا موقع فراہم کیا جائے۔

  ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ اس اپیل پر جلد سماعت کرے گی اور اس معاملے میں قانونی راہ طے کرے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *