بھارت کی ایل او سی کی خلاف ورزی، بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

بھارت کی ایل او سی کی خلاف ورزی، بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وادی لیپا کے اگلے مورچوں پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی۔

بھارتی فوج کی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کی گنوں نے آگ اگلنی شروع کر دی ہے جس کے نتیجے میں بھارتی پوسٹوں اور چوکیوں میں کھلبلی مچ گئی۔

اطلاعات کے مطابق “معرکہ حق” میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا جس پر پاک فوج نے فوری ردِعمل دیتے ہوئے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

پاک فوج کی مؤثر کارروائی کے باعث بھارتی چوکیوں میں شدید ہلچل دیکھنے میں آئی اور بھارتی فوجی دفاعی پوزیشن لینے پر مجبور ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلح افواج اور پاکستانی پرچم کی طاقت نا ہو تو کشمیر کو غزہ بننے میں دیر نہیں لگے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *