سعودی عرب سے معاہد ےکے بعد پاکستان معاشی طور پر بھی مستحکم ہوگا،وزیر دفاع

سعودی عرب سے معاہد ےکے بعد پاکستان معاشی طور پر بھی مستحکم ہوگا،وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ ایک تاریخی پیش رفت ہے جس کے دور رس اثرات ہوں گے، انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں نہ صرف عسکری تعلقات مزید مضبوط ہوں گے بلکہ پاکستان کی معیشت کو بھی استحکام ملے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ معاہدے کے بعد سعودی عرب میں پاکستانی افواج کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا، ان کے مطابق یہ پیش رفت دفاعی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے اور اس کے معاشی فوائد بھی پاکستان کو حاصل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ ،ملک بھر کی مساجد میں یوم تشکر،خصوصی دعائیں

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا یہ معاہدہ معرکۂ حق کی فتح کا نتیجہ  ہے انہوں نے یاد دلایا کہ پچھلے 75 برس میں بھی دفاعی معاہدے کیے گئے تھے لیکن مشکل وقت آنے پر کئی ممالک نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان دیگر ممالک کے ساتھ بھی ایسے دفاعی معاہدے کرنے کے لیے تیار ہے] ان کا کہنا تھا کہ جو عناصر پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو خوش آئند نہیں سمجھتے، وہ اس پیش رفت پر ناخوش ہیں لیکن پاکستان اپنے قومی مفاد میں فیصلے کرتا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد نے حالیہ ملاقات میں یاد دلایا کہ 1971 میں سعودی عرب نے کراچی کے دفاع کے لیے دو گن بوٹس بھیجی تھیں جو دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کی ایک مضبوط علامت ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *