ہمارے پاس حالات کو بدلنے کی طاقت ہے، کسی ناجائز مطالبے کے آگے کبھی سر نہیں جھکائیں گے،ایرانی صدر

ہمارے پاس حالات کو بدلنے کی طاقت ہے، کسی ناجائز مطالبے کے آگے کبھی سر نہیں جھکائیں گے،ایرانی صدر

صدر مسعود پژشکیان نے کہا کہ اگر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرتی ہے تو ایران انہیں ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسنیپ بیک کے ذریعے راستے بند کیے جا سکتے ہیں  لیکن ایران کی دانش اور محنت ہی نئے راستے کھولتی اور مواقع پیدا کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ نطنز یا فردو کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، لیکن یہ نظام انسانوں نے بنایا تھا اور انسان ہی اسے دوبارہ قائم کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ایران کا عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے عہدیداروں کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے سے پھر انکار

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے الزام لگایا کہ ایران 2015 کے جوہری معاہدے کی شرائط کی مکمل پاسداری نہیں کر رہا اور انہوں نے گزشتہ ماہ اسنیپ بیک کا عمل شروع کیا تاکہ اقوامِ متحدہ کی سابقہ پابندیاں دوبارہ نافذ کی جا سکیں، سلامتی کونسل نے بھی مستقل طور پر پابندیاں ہٹانے سے انکار کر دیا ہے۔

صدر پژشکیان نے مزید کہا کہ ایران کسی بھی ناجائز دباؤ کے آگے سر نہیں جھکائے گا کیونکہ ہمارے کے پاس حالات بدلنے کی صلاحیت موجود ہے، انہوں نے بار بار اس بات کی تردید کی کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ رکھتا ہے اور کہا کہ ملک کا دفاعی اور توانائی کا پروگرام پرامن مقاصد کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔

editor

Related Articles