سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کس مہینے پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں؟، اختیار ولی خان نے بتا دیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کس مہینے پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں؟، اختیار ولی خان نے بتا دیا

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے ایک بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ ایک اہم دفاعی معاہدہ کیا ہے، جس میں پانچ مزید مسلم ممالک اور ایک غیر مسلم ملک شمولیت کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی 5 اگست کی کال بھارتی بیانیے کی تائید، کشمیری عوام کے مؤقف سے غداری ہے، اختیار ولی خان

نجی ٹی وی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں اختیار ولی خان نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے اور ان کے ساتھ کاروباری شخصیات پر مشتمل ایک بڑا وفد بھی پاکستان آئے گا، جو سرمایہ کاری کے اہم اعلانات کرے گا۔

اختیار ولی خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت بین الاقوامی سطح پر مسلم اُمہ کی قیادت کا باب کھول رہی ہے۔ انہوں نے ایران کے حالیہ واقعے اور قطر کے دورے کو مثال بناتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے ہر اہم موقع پر مسلم ممالک کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’ایران کی جانب سے پہلی مرتبہ ’شکریہ پاکستان‘ کے نعرے سننے کو ملے، جو موجودہ حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کا ثبوت ہے‘۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ملک درست سمت میں گامزن ہے اور بڑی عالمی تبدیلیوں میں پاکستان کا کردار نمایاں ہوتا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے بڑے مرض کا علاج ہو تو چھوٹے مرض خود بخود ختم ہو جاتے ہیں، ویسے ہی اس دفاعی معاہدے سے پاکستان کی معیشت میں بہتری اور استحکام آئے گا۔

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اختیار ولی نے کہا کہ یہ کوئی معمولی دورہ نہیں ہو گا، بلکہ اس سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *