سیلاب کے باعث متعدد ٹرینیں منسوخ، متعدد کی روانگی کارخ تبدیل

سیلاب کے باعث متعدد ٹرینیں منسوخ، متعدد کی روانگی کارخ تبدیل

سیلابی صورتحال کی وجہ سے لاہور سے کراچی اور دیگر شہروں کو جانے اور آنے والی کئی ٹرینیں منسوخ اورمتعدد کا رخ تبدیل کردیاگیا۔

لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس منسوخ جبکہ متعدد ٹرینوں کا رخ تبدیل کردیاگیا۔

پاک بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، پاک بزنس ایکسپریس کے مسافروں کو قراقرم ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

قراقرم کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت سہ پہر 3 بجےاورکراچی ایکسپریس کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت پرشام 6 بجے لاہور سے روانہ ہوگی۔

شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا جوکراچی کیلئے رات 8 بجکر 50 منٹ کی بجائے 2 گھنٹے 25 منٹ کی تاخیر سے رات 11 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی جانے والی قراقرم لاہور سے براستہ ساہیوال اورپاکستان ایکسپریس براستہ لاہورساہیوال کراچی جائے گی ، کراچی کی ملت ایکسپریس فیصل آباد سے براستہ چک جھمرہ، سانگلہ ہل، لاہوراورساہیوال کراچی جائے گی۔

کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس براستہ لاہوراورساہیوال کراچی جائے گی جبکہ کراچی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس براستہ ساہیوال لاہور، راولپنڈی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *