وزیراعظم شہباز شریف کی 6 مسلم ممالک کے سربرہان کے ہمراہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اہم ملاقات طے

وزیراعظم شہباز شریف کی 6 مسلم ممالک کے سربرہان کے ہمراہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اہم ملاقات طے

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں جہاں ان کی مصروفیات کا ایک جامع شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ وزیراعظم آج بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی صدر کرسٹالینا جیورجیوا اور چینی وزیراعظم لی چیانگ سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ امریکہ ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اہم ملاقاتیں متوقع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مسلم ممالک کے رہنماؤں کی مشترکہ ملاقات

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کل منگل کو وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور مصر کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے موضوعات پر بات چیت کے لیے بلائی گئی ہے۔

فلسطین، کلائمیٹ چینج اور عالمی ترقیاتی مسائل پر گفتگو

وزیراعظم آج پیر کو فلسطین کے 2 ریاستی حل پر سربراہ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ کویتی وزیراعظم شیخ صباح اور ورلڈ بینک کے صدر اجے بانگا سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔ یہ ملاقاتیں مالیاتی و اقتصادی پالیسی، بین الاقوامی سرمایہ کاری اور عالمی ترقیاتی مسائل پر مرکوز ہوں گی۔

دو طرفہ اجلاس اور اقوام متحدہ میں خطاب

شہباز شریف اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران کلائمیٹ چینج اور دیگر بائیلیٹرل اجلاسوں میں بھی حصہ لیں گے جہاں عالمی ماحولیات اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوگی۔ افغانستان کی صورتحال پر وزیر اعظم 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان میں ایک انچ زمین پر بھی معاہدہ ممکن نہیں ہے۔

واپسی کا شیڈول

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے اختتام پر 27 ستمبر کو امریکا سے واپس وطن روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دورہ عالمی سیاست اور اقتصادیات میں پاکستان کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔ ان ملاقاتوں کے ذریعے پاکستان علاقائی استحکام، عالمی مالیاتی تعاون اور ماحولیاتی چیلنجز پر اپنا مؤثر موقف پیش کرے گا۔

Related Articles