برطانوی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے بڑا اعلان

برطانوی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے بڑا اعلان

برطانوی دفترخارجہ نے اپنے ملک کے پاسپورٹ ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر کرتے ہوئے ‘بیک اپ پلان’ بھی ساتھ رکھیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بیرون ملک سفر کرتے وقت اپنی شناخت کے حوالے سے ‘بیک اپ پلان’ رکھیں، یوکے سے نکلتے وقت مسافروں کے پاس دو ضروری دستاویزات لازمی ہوں۔

برطانوی محکمے نے کہا کہ اگرچہ پاسپورٹ کلیدی حیثیت رکھتا ہے، تاہم برطانوی پاسپورٹ ہولڈرز کو شناخت کی کوئی دوسری دستاویز بھی ساتھ لے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سفری چیک لسٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنے پاسپورٹ کے علاوہ فوٹو آئی ڈی کا ایک اضافی فارم بھی اپنے ساتھ رکھا جائے تاکہ ہنگامی صورتحال میں شناخت میں آسانی ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں : چین جانے کے خواہش مند نوجوانوں کے لئے خوشخبری

برطانوی دفترخارجہ کی ہدایت کے مطابق باہر چھٹیاں گزارنے والوں اور کاروباری شخصیات کو بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایک ہنگامی یا “بیک اپ پلان” اپنے ساتھ رکھیں۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مسافروں کو رہائش کی تفصیلات، پرواز کی معلومات، پاسپورٹ نمبر، ہنگامی رابطے اور انشورنس پالیسی جیسی اہم معلومات تک رسائی کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

ہدایت کے مطابق اگر کسی مسافر کا فون گم ہوجاتا ہے تو مذکورہ بالا تفصیلات اور بھی اہم ہوجاتی ہیں، ان معلومات کو قابل اعتماد دوستوں یا خاندان کے اراکین کے ساتھ شیئر کیا جا سکتا ہے، دفتر خارجہ نے مسافروں کو روانگی سے چند ضروی کاموں کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل یورپین یونین سے علیحدگی کے بعد حکومت نے برطانوی شہریوں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا تھا ، جس کے مطابق سرخ پاسپورٹ کی میعاد کو محدود کردیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *