ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ

ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ

ڈی جی آئی ایس پی آر، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا، جہاں طلبہ و طالبات اور انتظامیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں حصہ لیا اور ان کے سوالات کے جوابات دیے طلبہ نے اس موقع پر مادر وطن کے دفاع میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم ظاہر کیا۔

جنرل احمد شریف چوہدری نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اور فیکلٹی ممبران سے بھی ملاقات کی، طلبہ اور فیکلٹی نے بھارت کے خلاف پاک فوج کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا اور وطن کے دفاع میں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ڈی جی آئی ایس پی آر کی فاسٹ یونیورسٹی کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

شرکاء نے بتایا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے باوقار اور مدلل جوابات نہایت خوش آئند اور حوصلہ افزاء تھے، جس سے پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈہ اور پیدا ہونے والے ابہام و شبہات دور ہوئے۔

طلبہ و طالبات نے مزید کہا کہ اس طرح کے سیشن نوجوانوں میں غلط فہمیوں اور ڈِس انفارمیشن کے تدارک کے لیے نہایت ضروری ہیں اور اس سے فیک نیوز کے اثرات کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *