آئی سی سی کا فیصلہ: بھارتی کپتان سوریاکمار یادیو اور حارث رؤف پر بھاری جرمانہ عائد

آئی سی سی کا فیصلہ:  بھارتی کپتان سوریاکمار یادیو  اور حارث رؤف پر  بھاری جرمانہ عائد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی کرکٹرز حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کی پیشی کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ صاحبزادہ فرحان کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیاسی بیان بازی پر بھارتی کپتان سوریاکمار یادیو پر بھی میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ واضح رہے کہ بھارتی کپتان کے متنازع بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی میں شکایت درج کرائی تھی جس پر انہیں طلب کیا گیا۔

دوسری جانب بھارتی بورڈ کی شکایت پر جمعہ کے روز حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان نے آئی سی سی میں پیشی دی۔ سماعت میچ ریفری رچی رچرڈسن نے کی، جنہوں نے دونوں کھلاڑیوں سے متعدد سوالات کیے۔

ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے غلطی ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پٹھان لوگ اسی انداز میں جشن مناتے ہیں، اور یہ جشن بھارت کو کچھ ثابت کرنے کے لیے نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شاہینوں سے شکست ،بھارتی فضائی تابوت مگ21 ہمیشہ کیلئے گرائونڈ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *