ایشیا کپ : پاک بھارت فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچنے کا خدشہ

ایشیا کپ : پاک بھارت فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچنے کا خدشہ

ایشیا کپ 2025 پاک بھارت فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچنے کا خدشہ ہے۔

بھارتی باؤلنگ کوچ نے ہاردک  پانڈیا اورابھیشیک شرما کی فٹنس پرخدشات  ظاہرکردیئے ہیں۔

سری لنکا کےخلاف پہلا اوورکرنے کے بعد پانڈیا ہیمسٹرنگ کا شکارہوکرباہرچلےگئے جبکہ ہاردک پانڈیا بقیہ اننگز میں میدان میں واپس نہیں آئے۔

اس حوالے سے باؤلنگ کوچ کا کہنا ہے کہ آج رات اورکل صبح پانڈیا اور ابھیشیک کی انجری کاجائزہ لیاجائے گا ،ابھیشیک شرما نے بھی سری لنکا کی اننگز کا پورا دوسرا ہاف میدان سے باہر گزارا۔

یہ بھی پڑھیں : شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کا انعقاد ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب بھارت اور پاکستان کے تعلقات کشیدہ ہیں اور اس کا اثر کرکٹ میدان میں بھی دیکھنے کو ملا ہے۔

ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت اتوار کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔

1984 سے اب تک ایشیا کپ کے 16 ایڈیشن کھیلے جاچکے ہیں اور کبھی بھی پاکستان اور بھارت ایک ساتھ فائنل میں نہیں پہنچے تھے تاہم شائقین کرکٹ 28 ستمبر کو پہلی بار ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کو مدمقابل دیکھیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *