بھارتی کرکٹ ٹیم نے سپورٹس مین سپرٹ کی دھجیاں بکھیر دی، ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سےٹرافی لینےسے انکار

بھارتی کرکٹ ٹیم نے سپورٹس مین سپرٹ کی دھجیاں بکھیر دی، ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سےٹرافی لینےسے انکار

ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کے خلاف دبئی میں فائنل میچ کی تقریب کا شکار ہے،بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ کی ایما پر بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی فائنل میچ کے بعد بھی جاری ہے،بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدرو چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارت کی جانب سے کھیل سے کھلواڑکا سلسلہ آج آخری میچ کے بعد بھی حسب روایت کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب سے محسن نقوی بھی اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے، آئی سی سی کے جی ایم وسیم خان بھی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں موجودہے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ تو پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملایا اور نہ ہی فائنل سے قبل بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان کے ساتھ تصویر بنوائی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *