بھارتی کپتان کا کھیل سے کھلواڑ،فوٹو شوٹ کیلئے نہیں آئے، قومی کپتان نے اکیلے تصویر بنوائی

بھارتی کپتان کا کھیل سے کھلواڑ،فوٹو شوٹ کیلئے نہیں آئے، قومی کپتان نے اکیلے تصویر بنوائی

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے تاریخی فائنل سے قبل روایتی ٹرافی شوٹ اس بار مکمل نہیں ہو سکا۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو اسٹیج پر نہیں پہنچے، جس کے باعث پاکستانی کپتان سلمان آغا نے اکیلے ہی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

بعد ازاں بھارتی ٹیم کے منیجمنٹ نے میڈیا کو بتایا کہ  ہمیں ایشین کرکٹ کونسل کی طرف سے ٹرافی شوٹ کے لیے مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

یہ پہلا موقع ہے جب ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہیں۔ فائنل میچ آج دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے فلڈ لائٹس میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم فائنل کے لیے مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اتری ہے، کھلاڑیوں اور شائقین دونوں میں جوش و خروش عروج پر ہے اور سب کی نظریں اس تاریخی مقابلے پر مرکوز ہیں۔

editor

Related Articles