وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےبھارتی سیاسی و عسکری قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل میں رواں برس مئی کی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دوبارہ جارحیت کی کوشش کی گئی تو سکور 0-6 کی بجائے پہلے سے کہیں بہتر ہو گا اور بھارت ’اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا۔‘
وزیردفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اتنی فیصلہ کن شکست کے بعد جس کا اسکور 0-6 رہا ہو اگر دوبارہ کوشش کی تو اسکور پہلے سے کہیں بہتر ہوگا، جس طرح بھارت میں عوامی رائے تاریخ کی بدترین شکست کے بعد حکومت کے خلاف ہوئی اور مودی اور اس کا ٹولہ جس طرح اپنی ساکھ کھو بیٹھا، اس کا پریشر لیڈر شپ کے بیانات سے ظاہر ہو رہا ہے۔
بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ھے۔ اتنی فیصلہ کن شکست کے بعد جس کا سکور 0-6 رہا ھو اگر دوبارہ کوشش کی تو سکور انشاءاللہ پہلے سے کہیں بہتر ھوگا۔ جسطرح بھارت میں عوامی رائے تاریخ کی بد ترین شکست کے بعد حکومت کے خلاف ھوئ اور…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 4, 2025