مذہبی و سیاسی جماعت کا احتجاج، پولیس افسران اور اہلکاروں پر بیہمانہ تشدد 

مذہبی و سیاسی جماعت کا احتجاج، پولیس افسران اور اہلکاروں پر بیہمانہ تشدد 

مذہبی و سیاسی جماعت کے احتجاج کے دوران سیکیورٹی پر مامور پولیس افسران اور اہلکاروں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔

مذہبی و سیاسی جماعت کے احتجاج کے دوران پولیس افسران اور اہلکاروں پر بیہمانہ تشدد  ہوا ہے جس میں ایس پیز، انسپکٹرز سمیت 76 پولیس افسران و اہلکارشدید زخمی ہیں۔

احتجاج کرنے والوں نے ڈنڈے، اینٹ، پتھر اور اسلحہ کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں  ایس پی سیکورٹی عبدالوہاب اور ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ زخمی ہیں۔

اس کے علاوہ سینکڑوں اہلکاروں کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج بھی کیا جا چکا ہے ، کئی پولیس اہلکار ابھی تک لاپتہ ہیں۔ پولیس تھانوں پر حملے کیے گئے اور پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا،  متعدد اہلکاروں کی ذاتی موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا ہے اور متعدد لاپتہ ہیں ۔

ون فائیو رپر متعدد کالز موصول ہو رہی ہیں جن میں شہری احتجاجی جتھے کی طرف سے اپنی گاڑیوں کے چھینے جانے، املاک  اور گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کی شکایات درج کروا رہے ہیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *