امریکہ نے ایران سے چین آنے والے جہاز پر قبضہ کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی،ایرانی ترجمان

امریکہ نے ایران سے چین آنے والے جہاز پر قبضہ کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی،ایرانی ترجمان

ایران کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ، ترجمان “خاتم الانبیا” نے امریکی کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔

ایرانی فوج کے مطابق امریکہ نے ایک تجارتی بحری جہاز کو نشانہ بنایا جو چین سے ایران کی جانب آ رہا تھا، اور اسے غیر قانونی طور پر قبضے میں لیا گیا۔

یہ اقدام نہ صرف ایران کے خلاف جارحیت ہے بلکہ بین الاقوامی تجارت اور بحری راستوں کی سلامتی کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ اس کارروائی کا “جلد اور فیصلہ کن جواب” دیا جائے گا۔

ایرانی جوائنٹ ملٹری کمانڈ کے مطابق واقعے کے بعد ایرانی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کچھ امریکی بحری جہازوں کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

 یہ بھی پڑھیں :پینٹاگون نے ایرانی جہاز کو قبضہ میں لینے کی ویڈیو جاری کر دی

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے تصدیق کی ہے کہ خلیج عمان میں ایک ایرانی پرچم بردار بحری جہاز کو روک کر امریکی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ جہاز آبنائے ہرمز میں “ناکہ بندی کی خلاف ورزی” کر رہا تھا اور بار بار دی جانے والی وارننگز کو نظر انداز کیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج نے جہاز کو کنٹرول میں لے کر اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور اس وقت اس کی مکمل تلاشی جاری ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب خطے میں پہلے ہی سکیورٹی صورتحال حساس ہے اور ماہرین کے مطابق اس تازہ کشیدگی کے بعد خلیج فارس اور اس سے ملحقہ آبی راستوں میں صورتحال مزید غیر مستحکم ہو سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *