اپنی چھت اپنا گھر پروگرام نے بڑا سنگِ میل عبور کر لیا

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام نے بڑا سنگِ میل عبور کر لیا

پنجاب حکومت کے فلاحی منصوبے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے جہاں مقررہ ڈیڈ لائن سے قبل ایک لاکھ 60 ہزار قرضوں کی فراہمی کا ہدف مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ گھروں کی تعمیر کے لیے اب تک مجموعی طور پر 211 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کم لاگت ہاؤسنگ فنانس پروگرام تصور کیا جا رہا ہے جس کا بنیادی مقصد کم آمدنی اور مستحق خاندانوں کو باعزت رہائشی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے ذاتی گھر کے خواب کو حقیقت میں بدل سکیں۔

 پروگرام کے تحت اب تک ایک لاکھ 2 ہزار 645 گھر مکمل ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں خاندان پہلے ہی اپنے نئے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد گھروں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں تعمیراتی سرگرمیوں میں بھی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روزگار کے متلاشی نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

 اس منصوبے کے تحت اس وقت 31 ہزار سے زائد گھر زیر تعمیر ہیں جبکہ مزید 26 ہزار گھروں کی تعمیر کا آغاز آئندہ مرحلے میں کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کو مرحلہ وار بنیادوں پر آگے بڑھایا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس سے مستفید ہو سکیں۔

سیکرٹری ہاؤسنگ کے مطابق اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کو نہ صرف مقامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے بلکہ اسے بین الاقوامی فورمز پر بھی سراہا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ اربن فورم میں اس منصوبے کو ایک کامیاب ماڈل کے طور پر پیش کیا گیا جہاں کم لاگت رہائشی سہولتوں کی فراہمی کے لیے اسے ایک مؤثر حکمت عملی قرار دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا مقصد صرف گھروں کی فراہمی نہیں بلکہ پائیدار رہائشی نظام قائم کرنا ہے جس کے تحت مستحق خاندانوں کو نہ صرف چھت فراہم کی جا رہی ہے بلکہ انہیں معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے بھی مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

editor

Related Articles