پنجاب: تمام ٹول پلازوں پر پرچی ختم، مکمل ڈیجیٹائزیشن کا فیصلہ

پنجاب:  تمام ٹول پلازوں پر پرچی ختم، مکمل ڈیجیٹائزیشن کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس میں صوبے کی ترقی اور عوامی سہولت کے لیے کئی بڑے فیصلے کیے گئے، جن میں سب سے نمایاں فیصلہ تمام ٹول پلازوں کو ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کرنے کا ہے۔

اجلاس میں صوبے کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی کا نظام ختم کرنے اور مکمل ڈیجیٹائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اب 38 ٹول پلازوں پر موٹروے کی طرز پر ’’ون ایپ، ون سسٹم‘‘ متعارف کرایا جائے گا تاکہ عوام کو سہولت  اورآمدورفت میں شفافیت اور تیزی ہو۔

اجلاس میں 5 بڑی سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور بحالی کے منصوبوں کیلئے پبلک پرائیویٹ شراکت داری کی منظوری دی گئی ہے، ان منصوبوں میں نجی ادارے کام کریں گے اور حکومت ان کے ساتھ اشتراک کرے گی، اس عمل سے اخراجات میں کمی اور کام کی رفتار میں بہتری کی توقع ہے۔

ای ٹینڈرنگ کے ذریعے پنجاب میں 40 ارب روپے کی بچت ہوئی، جسے حکومتی سطح پر بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اب نادرا مراکز جانے کی ضرورت نہیں ، عوام کے لئے بڑی سہولت متعارف

وزیراعلیٰ نے نئی بننے والی تمام سڑکوں پر سولر سٹریٹ لائٹس لگانے کا حکم دیا ہے تاکہ توانائی کی بچت ہو اور ماحول دوست نظام کو فروغ ملے ۔ اس کے ساتھ لاہور کی خوبصورتی  کے لئے متعدد منصوبے منظور کئے گئے ہیں، جن میں ریلوے اسٹیشن، داتا دربار، مصری شاہ، ایک موریہ، اور دو موریہ پل کی خوبصورتی اور ری ویمپنگ شامل ہیں۔

اجلاس میں سی اینڈ ڈبلیو اور ایل ڈی اے کے پراجیکٹس پر پیشرفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حالیہ سیلاب سے متاثرہ 54 پل، 142 چھوٹے پل اور 858 سڑکیں مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہیں، 93 کلومیٹر طویل ملتان-وہاڑی روڈ کو پنجاب کی پہلی ڈسٹ فری سڑک بنایا جا رہا ہے جسے جون 2026 تک مکمل کیا جائے گا، اسی طرح قائداعظم انٹرچینج سے واہگہ بارڈر تک ٹورازم کوریڈور بھی جون تک مکمل ہو جائے گا۔

پنجاب بھر میں 5251 کلومیٹر طویل سڑکوں کے 2341 منصوبے دسمبر 2025 میں شروع ہوں گے، جنہیں جون 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *