سونے کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ ! تاریخ کی بلند ترین سطح پر

سونے کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ ! تاریخ کی بلند ترین سطح پر

مہنگائی کے مارے عوام کے لیے ایک اور بری خبر آ گئی ہے، کیونکہ سونے کی قیمت نے ایک بار پھر بلندیوں کو چھو لیا ہے۔

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد یہ تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے، زیورات خریدنے کا خواب دیکھنے والوں کے لیے یہ اضافہ کسی جھٹکے سے کم نہیں۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر مہنگا ہوکر 4217 ڈالر فی اونس کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔

مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 1900 روپے مزید مہنگا ہوگیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 42 ہزار 800 روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں :ملک میں سونا مزید مہنگا ، نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسی طرح دس گرام سونا 1629 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 79 ہزار 629 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا  جبکہ ایک تولہ چاندی 5337 روپے کی بلند سطح پر برقرارہے۔

سونے کی قیمتوں میں اس تیزی کی وجوہات میں امریکی ڈالر کی کمزوری، عالمی سطح پر مرکزی بینکوں کی طرف سے خریداری، سیاسی بے یقینی، اور امریکا میں حکومت کی جزوی بندش شامل ہیں۔

ماہرین یوکرین پر روسی حملوں کے بعد ماسکو کے اثاثوں کے منجمد ہونے کو بھی عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ گردانتے ہیں۔

دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے، بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے ، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روٹی، نان اور پراٹھے کی قیمتوں میں اضافہ

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔

editor

Related Articles