پنجاب میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

پنجاب میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

لاہور: پنجاب میں اسکولوں کے اوقات کارتبدیل کر دیے گئے، ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 8 بج کر 15 منٹ سے پہلے اسکول کھولنے پر پابندی ہو گی، ڈی جی ماحولیات کے مطابق اسکول اوقات میں تبدیلی فوری نافذ العمل ہوگی۔

تمام سرکاری و نجی اسکول 4 دسمبر 2024 سے صبح 8 بج کر 15 منٹ کے بعد کھولنے کے پابند ہوں گے،نوٹیفکیشن ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 کے تحت جاری کیا گیا۔

خلاف ورزی کرنے والے اسکولز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی پر جرمانے اور سزا کا اطلاق ہوگا۔

ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں،اسکول ایجوکیشن اور اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس کو احکامات پر عمل درآمد کا پابند بنایا گیا ہے۔

تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، فیصلے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے، یہ فیصلہ طلبہ اور اساتذہ کی صحت کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *