علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے صبح 7 بجے کے بجائے ساڑھے 7 بجے روانہ ہوا کرے گی جبکہ عوام ایکسپریس کراچی سے صبح ساڑھے 7 بجے کے بجائے 8 بجے روانہ ہوا کرے گی۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ نارووال پسنجر ٹرین صبح 7 بجے کے بجائے 7 بجکر 25 منٹ پر روانہ ہوگی اور شالیمار ایکسپریس صبح ساڑھے 7 بجے کے بجائے 7 بجکر 10 منٹ پر روانہ ہوگی۔
مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر سے قبل اپنی مطلوبہ ٹرین کے نئے اوقات کار ضرور چیک کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ نئے شیڈول کا مقصد سردیوں میں سفر کو مزید مؤثر اور بروقت بنانا ہے۔