پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو بڑا عالمی عہدہ مل گیا

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو بڑا عالمی عہدہ مل گیا

پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو یو این ویمن پاکستان کی نیشنل گڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم او یو پر دستخط کیے گئے اور پاکستان و یو این کے پرچم لہرا کر شراکت داری کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر دوست کی مایوں پر توجہ کا مرکز بن گئیں، تصاویر وائرل

تقریب میں یو این ویمن کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے جنہوں نے ہانیہ عامر کی سماجی خدمات اور خواتین کے لیے آواز اٹھانے کے عزم کو سراہا۔ معروف سماجی کارکن منیبہ مزاری کے بعد ہانیہ عامر یہ اعزاز حاصل کرنے والی دوسری پاکستانی شخصیت بن گئی ہیں۔

اس موقع پر ہانیہ عامر نے کہا کہ ‘یہ اعزاز نہیں بلکہ ایک بڑی ذمہ داری ہے، خواتین کے لیے برابری اور انہیں بااختیار بنانا میری ترجیح ہے۔ ہر لڑکی کو اپنے خواب پورے کرنے کا حق ملنا چاہیے’۔

ہانیہ عامر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خواتین اور بچیوں کی آواز بنیں گی اور مثبت تبدیلی کی علامت بن کر ابھریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘میری شمولیت سے خواتین کے حقوق کے فروغ میں نیا باب کھلے گا’۔

مزید پڑھیں:کس بھارتی اداکارہ کو انڈیا کی ہانیہ عامر قرار دیا گیا؟ سوشل میڈیا صارفین حیران

یو این ویمن پاکستان اور ہانیہ عامر کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت خواتین کی معاشی خودمختاری، ڈیجیٹل شمولیت اور صنفی مساوات کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔ نئی شراکت کو ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے جو پاکستان میں خواتین کے حقوق کے لیے نمایاں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔

ہانیہ عامر ایک پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے 2016 میں فلم ‘جاناں’ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے متعدد کامیاب فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے، اور وہ اپنے سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *