نئی نسل، نئے کردار، پرانی یادیں، تھری ایڈیٹس سیکوئل پر بڑا انکشاف

نئی نسل، نئے کردار، پرانی یادیں، تھری ایڈیٹس سیکوئل پر بڑا انکشاف

بھارتی سنیما کی مقبول ترین فلموں میں شمار ہونے والی ’’تھری ایڈیٹس‘‘ کے سیکوئل سے متعلق نئی معلومات سامنے آنے کے بعد فلمی دنیا میں ایک بار پھر بڑی بحث شروع ہو گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس بار کہانی کو روایتی انداز میں آگے بڑھانے کے بجائے ایک بڑے ٹائم جمپ کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ فلم میں دکھایا جائے گا کہ مرکزی کردار وقت کے ساتھ اپنی زندگیوں میں کس مقام پر پہنچے، تاہم اصل فلم کی جذباتی گہرائی اور نوسٹیلجک انداز کو برقرار رکھنے کی کوشش بھی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :سیٹ پر خوفناک تجربہ، حنا الطاف کا ہراسانی پر بڑا انکشاف

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کے ابتدائی مراحل پر کام شروع ہو چکا ہے اور سپر اسٹار عامر خان اس پراجیکٹ میں دوبارہ شامل ہو سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ہدایتکار راجکمار ہیرانی ایک بار پھر اس سیکوئل کی ہدایتکاری سنبھال سکتے ہیں، جس سے مداحوں کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔

مزید دلچسپ خبر یہ ہے کہ اداکار وکی کوشل کو بھی ایک نئے اور اہم کردار کے لیے زیر غور رکھا جا رہا ہے۔ اگر یہ کاسٹنگ فائنل ہو جاتی ہے تو کہانی میں ایک نیا پہلو اور نیا موڑ شامل ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نیا جیمز بانڈ کون ہوگا؟ فرنچائز میں نئی آڈیشنز شروع

میڈیارپورٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سیکوئل میں صرف پرانے کردار ہی نہیں بلکہ نئی نسل کے کردار بھی متعارف کرائے جائیں گے، جس سے کہانی کا دائرہ مزید وسیع ہو جائے گا اور ایک نیا بیانیہ سامنے آئے گا۔

یاد رہے کہ 2009 میں ریلیز ہونے والی ’’تھری ایڈیٹس‘‘ نے نہ صرف باکس آفس پر کامیابی کے ریکارڈ قائم کیے تھے بلکہ تعلیم کے نظام اور نوجوانوں کی سوچ پر بھی گہرا اثر ڈالا تھا۔اب سیکوئل کی خبروں نے شائقین کی توقعات کو بڑھا دیا ہے، اور سب اس بات کے منتظر ہیں کہ یہ نئی کہانی کس انداز میں اسکرین پر پیش کی جائے گی۔

editor

Related Articles