فرحان سعید کا رشتوں پر کھلا بیان وائرل

فرحان سعید کا رشتوں پر کھلا بیان وائرل

پاکستانی اداکار اور گلوکار فرحان سعید نے حالیہ ایک انٹرویو میں مردوں اور خواتین کے تعلقات پر اپنے کھل کر خیالات کا اظہار کیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فرحان سعید اپنی فلم ’لوو دی سون‘ کی پروموشن کے دوران فوشیا میگزین کے شو میں شریک تھے، جہاں گفتگو کے دوران انہوں نے رشتوں اور اعتماد کے موضوع پر واضح رائے دی۔

یہ بھی پڑھیں :سیٹ پر خوفناک تجربہ، حنا الطاف کا ہراسانی پر بڑا انکشاف

اداکارہ ممیا شجاعفر کے اس بیان پر کہ اکثر لڑکے جھوٹے وعدوں اور باتوں سے دھوکہ دیتے ہیں، فرحان سعید نے جواب میں کہا کہ صرف چند نہیں بلکہ زیادہ تر مرد جذباتی معاملات میں غلطیاں کرتے ہیں۔ ان کے مطابق خواتین کو چاہیے کہ وہ سب سے پہلے خود کو اہمیت دیں اور کسی رشتے میں خود کو قربان نہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رشتوں میں خود کو بدلنے اور دوسرے شخص کو تبدیل کرنے کی کوشش اکثر نقصان کا باعث بنتی ہے۔ ان کے مطابق محبت کے نام پر بار بار موقع دینا اور یہ سوچنا کہ دوسرا شخص بدل جائے گا، ایک عام غلط فہمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نئی نسل، نئے کردار، پرانی یادیں، تھری ایڈیٹس سیکوئل پر بڑا انکشاف

فرحان سعید نے یہ بھی کہا کہ کچھ معاملات میں خواتین بھی غلطیاں کرتی ہیں، لیکن زیادہ تر مشکلات خواتین کو ہی برداشت کرنا پڑتی ہیں۔ ان کے مطابق رشتے میں حد اور توازن ہونا ضروری ہے اور خود کی عزت و خودداری کو ہمیشہ ترجیح دینی چاہیے۔

ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جہاں کچھ لوگ ان کی بات سے اتفاق کر رہے ہیں جبکہ کچھ اسے متنازع قرار دے رہے ہیں۔

editor

Related Articles