سلہٹ ٹیسٹ کا دوسرا روز ، پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 232 رنز بنا کر آئوٹ

سلہٹ ٹیسٹ کا دوسرا روز ، پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 232 رنز بنا کر آئوٹ

سلہٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ مشکلات کا شکار رہی اور قومی ٹیم پہلی اننگز میں 232 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اس کے جواب میں بنگلہ دیش نے اپنی مجموعی برتری 156 رنز تک پہنچا لی ہے۔

پاکستان نے دوسرے روز کھیل کا آغاز 21 رنز بغیر کسی نقصان کے کیا تھا تاہم اوپننگ جوڑی زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی۔ اوپنر اذان اویس 13 اور عبداللہ فضل 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کپتان شان مسعود بھی صرف 21 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بابر اعظم نے بنائےانہوں نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ سعود شکیل 8، سلمان علی آغا 21 اور محمد رضوان 13 رنز بنا سکے۔ نچلے آرڈر میں حسن علی نے 18، ساجد خان نے 38 اور خرم شہزاد نے 10 رنز بنائے جبکہ محمد عباس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

 یہ بھی پڑھیں :دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، سیریز بچانے کے لیے پلینگ الیون میں بڑی تبدیلیاں 

اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 278 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے لٹن داس نے شاندار 126 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی طرف سے خرم شہزاد نے 4، محمد عباس نے 3، حسن علی نے 2 اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کی دوسری اننگز میں بنگلہ دیش نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔ خرم شہزاد نے شاندار بولنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے جب کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 104 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

editor

Related Articles