نکولس کیج کانیا پراجیکٹ کیا ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئی

نکولس کیج کانیا پراجیکٹ کیا ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئی

ہالی ووڈ اداکار نکولس کیج نے اپنی مشہور ہارر فلم “لانگ لیگس” کے سیکوئل یا نئے پراجیکٹ سے متعلق دلچسپ تفصیلات شیئر کی ہیں، جس کے بعد فلمی دنیا میں ایک بار پھر اس کردار کے حوالے سے تجسس بڑھ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نکولس کیج نے تصدیق کی ہے کہ وہ ہدایتکار اوسگڈ پرکنز کے ساتھ دوبارہ کام کر رہے ہیں، اور یہ نیا پراجیکٹ ’’لانگ لیگس‘‘ کی ہی دنیا سے جڑا ہوا ہوگا، تاہم اسے مکمل سیکوئل کے بجائے ایک نئی کہانی کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :فرحان سعید کا رشتوں پر کھلا بیان وائرل

نکولس کیج نے کہا کہ یہ کردار ان کے لیے ذاتی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس کی تخلیق میں ان کی والدہ کے کردار سے بھی کچھ جذباتی اثرات شامل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس کردار کو دوبارہ استعمال کیا جا رہا ہے تو وہ چاہتے ہیں کہ اس میں ان کی شمولیت لازمی ہو۔

اداکار کے مطابق ان کی ہدایتکار اوسگڈ پرکنز کے ساتھ اچھی دوستی قائم ہو چکی ہے اور دونوں اس نئے پروجیکٹ پر مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ نئی پروڈکشن ٹیم فلم سازی کی روایت اور تخلیقی آزادی کو برقرار رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں:نئی نسل، نئے کردار، پرانی یادیں، تھری ایڈیٹس سیکوئل پر بڑا انکشاف

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ نیا پراجیکٹ اب پیراماؤنٹ کے تحت تیار کیا جا رہا ہے، جبکہ پہلی فلم نیون اسٹوڈیو نے پروڈیوس کی تھی۔ فلمی ذرائع کا کہنا ہے کہ کہانی کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں، لیکن اسے 2028 میں ریلیز کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 2024 میں ریلیز ہونے والی’’لانگ لیگس‘‘ نہ صرف ایک کامیاب ہارر فلم ثابت ہوئی تھی بلکہ اس نے کم بجٹ کے باوجود عالمی سطح پر زبردست بزنس بھی کیا تھا۔

editor

Related Articles