پاک افواج کی جانب سے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کو خراجِ عقیدت

پاک افواج کی جانب سے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کو خراجِ عقیدت

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، جنرل ساحر شمشاد مرزاچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ایڈمرل نوید اشرف چیف آف دی نیول اسٹاف اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک افواج کی جانب سے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید ہلالِ کشمیر کے 77ویں یومِ شہادت پر گہرے احترام اور عقیدت کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا۔

پاک افواج کے ترجمان کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1948ء کی جنگ کے دوران دشمن کی شدید جارحیت کے باوجود اسٹریٹیجک طور پر نہایت اہم پِیر کلیوا رِج کے دفاع میں غیر معمولی جرات اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پاک افواج کا کیپٹن سرور شہید کو خراج عقیدت، قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئیگا،آئی ایس پی آر
ان کی بے مثال بہادری اور قربانی نے وطنِ عزیز کے دفاع میں لازوال باب رقم کیاترجمان کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی غیر متزلزل وابستگی اور ایثار آج بھی پاکستان کے سپاہیوں کے لیے مشعلِ راہ ہے جو مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔

ان کی شہادت قوم کے اُس عزم کی تجدید ہے جو پاکستان کی آزادی اور خودمختاری کے تحفظ کی بنیاد ہےپاک افواج کے سربراہان نے کہا کہ یہ دن نہ صرف نائیک سیف علی جنجوعہ شہید بلکہ اُن تمام جری سپوتوں کی یاد کو تازہ کرنے کا دن ہے جنہوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانیں نچھاور کر کے تاریخ میں امر ہو گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ریلیاں، شرکاء کے پاک افواج زندہ باد کے نعرے
اُن کی بہادری، فرض شناسی اور حب الوطنی ہمیشہ ہمارے جوانوں کے لیے حوصلے اور عزم کا ذریعہ رہے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، جن کے کارنامے پاکستان کے ہر شہری کے دل میں فخر، احترام اور ابدی شکر گزاری کے جذبات کے ساتھ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *