ایران کیساتھ معاہدے پر دستخط کے قریب ہیں ، امریکی صدر ٹرمپ

ایران کیساتھ معاہدے پر دستخط کے قریب ہیں ، امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں او امید ہے کہ رواں ہفتے اس حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئے گی۔

میڈیا سے گفتگ کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اور ایران ایک ممکنہ معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں ،دونوں فریقوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششیں جاری ہیں انہوں نے کہا کہ معاہدے پر دستخط کے قریب پہنچ چکے ہیں ، امریکا نے پہلی مرتبہ حزب اللہ کے ساتھ براہ راست بات چیت کی ہے اور حزب اللہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اسرائیل پر حملہ نہیں کریں گے ۔

 یہ بھی پڑھیں :ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، امید ہے معاہدہ ہو جائیگا : ڈونلڈ ٹرمپ

۔ امریکی صدر نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں اور تمام فریقوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی یادداشت پر میرے دستخط کے بعد آبنائے ہرمز کو بحری آمدورفت کے لیے دوبارہ مکمل طور پر کھول دیا جائے گا جس سے عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کو سہولت ملے گی بمباری کے مقابلے میں آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی زیادہ مؤثر ثابت ہو رہی ہے ۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا افزودہ یورینیم جلد حاصل کر لیں گے اور اسے حاصل کرنے کے بعد تباہ کر دیا جائے گا ۔اوباما کے دور میں ایران کے ساتھ ڈیل اچھی نہیں تھی ، انہوں نے کہا کہ فرانس میں ہونے والے جی سیون ممالک اجلاس میں شرکت کروں گا ۔

editor

Related Articles